9 مئی، 2010، 6:35 PM

روس

ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی تقریبات

ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی تقریبات

روسی دارالحکومت ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی تقریبات منعقد ہوئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی دارالحکومت ماسکو میں دوسری جنگ عظیم کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر فوجی تقریبات منعقد ہوئیں۔اتوار کو یہ پریڈ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں منعقد ہوئی جس میں روسی افواج کے ساتھ پہلی بار نیٹو کے رکن ممالک فرانس، برطانیہ، پولینڈ اور امریکہ کی افواج نے حصہ لیا ہے۔

اس پریڈ میں روس کے دس ہزار فوجیوں کے ساتھ ٹینکوں، بیلسٹک میزائلیوں اور ایک سو ستائیس جنگی جہازوں نے حصہ لیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی پینسٹھویں سالگرہ کی اس پریڈ میں جرمنی کی اینگلا مرکل کے ساتھ دنیا کے چوبیس کے قریب اہم رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی اتحادی آٹھ مئی کو جنگ عظیم میں فتح کا دن مناتے ہیں لیکن روسی یہ دن نو مئی کو مناتے ہیں اس جرمن نازیوں نے اتحادی فوجیوں کے سامن ہتھیار ڈال دیئے تھے۔

News ID 1079855

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha